5 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:36
نائٹ رائیڈر کے مداح نے گاڑی کو نائٹ رائیڈر میں بدل ڈالا
ہالی ووڈ.........ہالی ووڈ نے ایسی کئی کلاسک اور بلاک بسٹر فلمیں اور ٹی وی سیریز دی ہیں، کہ لوگ آج تک انکے سحر میں گرفتار نظر آتے ہیں۔ نائٹ رائیڈر کا شمار بھی انہی چند ٹی وی سیریز میں کیا جاتا ہے جسکے دیوانے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔ ایسے ہی ایک مداح کا تعلق جرمنی کے علاقے گوفلڈین سے ہے، جس نے اپنی پرانی گاڑی کو اداکار ڈیوڈ ہیزل آف کی ٹی وی سیریز میں استعمال کردہ نائٹ رائیڈر کیٹ ماڈل میں بدل ڈالا ہے۔ 35سالہ تھامس ویٹسوین بچپن سے ہی نائٹ رائیڈر کا دیوانہ ہے، جس نے کئی سال کی کڑی محنت کے بعد پرانی گاڑی کے انجن سے لیکر ویلڈنگ، ونگز، دروازے، ڈیش بورڈ، ونڈ اسکرین، اسٹیئرنگ اور حتی کے بریک پارٹس بھی نئے ڈالے اور اُسے ہو بہو نائٹ رائیڈر سے مماثلت رکھتی گاڑی کے سانچے میں ڈھال دیا۔ ویٹسوین کا یہ دیوانہ پن اُسے خاصہ مہنگا بھی پڑا، جسکے مطابق اس گاڑی کی تیاری پر ہزاروں ڈالر خرچ ہوئے تاہم، اسکی محنت رائیگاں نہیں گئی، کیونکہ جب وہ اس نائٹ رائیڈر کو لیکر شہر میں نکلتا ہے تو لوگ گاڑی کو پسندیدگی کی سند بخشتے اسکے ساتھ تصاویر کھینچواتے نظر آتے ہیں۔