تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:9

تھائی لینڈ چڑیا گھر کرتب باز مگرمچھ حملے سے بال بال بچ گیا

بنکاک.......جنگلی اور موذی جانوروں کے قریب پھٹکنا کسی طور پر بھی خطرے سے خالی نہیں، لیکن چڑیا گھر میں جانوروں کے ساتھ کرتب دکھانے والے کریں بھی تو کیا کریں۔ تھائی لینڈ کے چڑیا گھر میں خطرناک مگرمچھوں کے ساتھ کرتب دکھانے والے اس کرتب باز نے اپنا سر جیسے ہی مگرمچھ کے منہ میں ڈالا تو مگرمچھ نے اس کا سر منہ میں دبا لیا۔ کرتب باز نے فوری طور پر اپنا سر مگر مچھ کے منہ سے باہر نکالا اور اس کے خطرناک ارادے دیکھ کر اسے واپس پانی میں چھوڑ دیا۔ واضح رہے کہ خطروں سے کھیل کر اپنی جان کی بازی لگانے والے ان کرتب بازوں کو ان کے اس کرتب کے عوض صرف سات ڈالر روزانہ ملتے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ انہیں مگرمچھوں سے دوستی کرنا اچھا لگتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.