تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:25

بھارتی دبنگ خاتون نے شرارتی نوجوان کی دھلائی کرادی

ممبئی........یوں تو خواتین کو صنفِ نازک کہا جاتا ہے لیکن ذرا بچ کے ۔اس خاتون سے پنگا لیا تو یقیناً منہ کی کھانی پڑے گی۔بھارت میں ایک دبنگ خاتون نے ہراساں کرنے والے نوجوان کو ایسے مکے اور لاتیں رسید کیں کہ اس کے ہوش ہی اُڑا دئیے۔ریلوے اسٹیشن پر کھڑی خاتون سے پہلے تو یہ نوجوان کافی دیر تک بحث کرتا رہا اور بعد ازاں دھمکانے کی بھی کوشش کی۔صورتحال سے تنگ آکر خاتون کی برداشت جواب دے گئی اور اس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ بس گھما کرکہنی ماری اور پھرککس مارتے ہوئے نوجوان کو زمین پر گِرا کر خوب دھلائی کی ۔ واضح رہے کہ اپنے آپ کو انسانی حقوق کا علمبردار گرداننے والے سیکولر بھارت میں زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد خواتین کیلئے غیر محفوظ ملک بن گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.