5 مارچ 2015
وقت اشاعت: 13:17
مہم جو منچلا آتش فشاں کے اُبلتے ہوئے لاوے کے دھانے پہنچ گیا
لندن........ دنیا بھر میں ایسے خطروں کے کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں جو کچھ نیا اور وکھرا کر دکھانے کیلئے اپنی جان جوکھم میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 22سالہ کرس ہورسلے کا شمار بھی ایسے منچلے نوجوانوں میں کیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا جو مہم جوئی کرنے متحرک آتش فشاں پر جاپہنچا۔ ونوٹو جزیرے کے مارکم کارٹر پر آتش فشاں کے اُبلتے ہوئے لاوے کی جھیل کنارے جہاں درجہ حرارت1150سیلسیس (2ہزار ڈگری فیرن ہائٹ والے) تھا۔ اس منچلے کا ساتھ دینے بریڈلے ایمبروز اور جیف میکلے بھی موجود تھے جو پہلے بھی اس لاوے پر مارش میلوز روسٹ کرتے دکھائی دے چکے ہیں۔ بلاخوف و خطر 1150سیلسیس(2ہزار ڈگری فیرن ہائٹ والے)لاوے کے دہانے اس برطانوی مہم جو منچلے کا یہ منفرد اسٹنٹ اسکے ساتھی نے اپنے کیمرے کی آنکھ سے عکسبند کرلیا۔