تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 مارچ 2015
وقت اشاعت: 16:31

لاہور :ہارس اینڈ کیٹل شو کا دوسرا دن، رنگا رنگ تقریبات

لاہور.......لاہور میں 4 روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو کے دوسرے روز بھی رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں۔ ڈرل کے شاندار مظاہرے، بچوں کے یونٹی ڈانس کے ساتھ گھوڑوں اوراونٹوں کے رقص نے حاضرین کے دل موہ لیے۔ لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں جاری ہارس اینڈ کیٹل شو کے دوسرے روز کی تقریبات میں رینجرز کے جوانوں نے ڈرل کاشاندارمظاہرہ کیا۔ چاروں صوبوں کے 1600بچوں نے اثر انگیز انداز میں پاکستانی نقشہ بنایا۔ بچوں کا یونٹی ڈانس بھی انتہائی دل کش تھا۔ فلوٹس بھی علاقائی ثقافتوں کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے رہے، گھوڑوں اوراونٹوں کے دلچسپ رقص نے حاضرین کے دل موہ لئے۔ موٹرسائیکلوں پر سوار پاک فوج کے جوانوں کے کرتبوں پر شائقین مبہوت ہو کررہ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.