تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:10

معمر ترین جاپانی خاتون 117برس کی ہوگئیں

ٹوکیو..........117برس کا عرصہ کوئی زیادہ عرصہ معلوم نہیں ہوتا ہے، یہ کہنا ہے میزائو اوکاوا کا جن کا شمار دنیا کی معمر ترین خاتون میں ہوتا ہے، ان کا تعلق جاپان سے پے اور وہ 117برس کی ہوگئیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے 117برس کوئی زیادہ عرصہ معلوم نہیں ہوتا، میزاؤ اوکاوا 5 مارچ 1898ء کو اوساکا میں پیدا ہوئی تھیں، ان کا خاندان جاپانی روایتی لباس کیمونو سینے کے فن سے وابستہ تھا، اسی وجہ اُنہوں نے اپنی 117ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بھی گلابی رنگ کا ایک کیمونو پہن رکھا تھا، جس پر چیری کے پھول بنے ہوئے تھے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفت گو میں اوکاوا نے کہا کہ اتنی عمر ہو جانے پر وہ ’بہت خوش‘ ہیں، لیکن یہ کہ اُنہیں یہ کوئی زیادہ طویل عرصہ نہیں لگ رہا، بلکہ انہیں یہ ’’یہ کل ہی کی بات لگتی ہے‘‘۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.