تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 مارچ 2015
وقت اشاعت: 3:18

ماسکومیں چاکلیٹ فیشن شو کا انعقاد

ماسکو.....پیرس میں ہونے والاچاکلیٹ فیشن شو7 سال بعد ایک بار پھر ماسکو پہنچ گیا جس میں تمام ماڈلز چا کلیٹ سے بنائے گئے لباس زیبِ تن کیے ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں۔روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے چوتھے سلون ڈیو چاکلیٹ میں ڈیزائنرز اور چاکلیٹ تیار کرنے والی کمپنیاں اپنے خیالات اور ڈیزائنز کو چاکلیٹ سے بنے ملبوسات میں نمایاں کرنے کی کوشش کرتی نظر آئیں ۔ گذشتہ روزسے ماسکوایکسپو سینٹر میں باقاعدہ طور پرشروع ہونے والے چاکلیٹ فیشن شو میں ری سائیکل کیے گئے کارڈبورڈ پر چاکلیٹ،چاکلیٹ ٹافیوں اور بینز سے ڈیزائننگ کی گئی اور مختلف اقسام کی چاکلیٹس سے مزین ملبوسات زیب تن کرکے ماڈلز نے ریمپ پراپنے حسن کے جلوے دکھائے۔ یہ میلہ ہر سال دنیا بھر کے مختلف مما لک میں منا یا جاتا ہے جس میں چاکلیٹ سے متعلق ہر قسم کی معلومات ،چاکلیٹ بنانے کے طریقے اور چاکلیٹ پر مختلف قسم ورکشاپس کا انعقا د کیا جا تا ہے۔واضح رہے کہ ماسکو میں5مارچ سے شروع ہونے والا یہ چاکلیٹی میلہ چار روز جاری رہنے کے بعد8مارچ کو ختم ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.