تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 مارچ 2015
وقت اشاعت: 3:51

کینیڈامیں انٹرنیشنل ہیئر فریزنگ مقابلہ

یوکون......کینیڈا کے علاقے یوکون میں گذشتہ روز منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں حصہ لینے والے شرکاء کو منفی ڈگری درجہ حرارت میں اپنے بال منفرد انداز میں جمانے تھے۔تاکہینی ہاٹ پولز نامی انٹرنیشنل ہیئر فریزنگ مقابلے میں شرکاء یوکون میں منفی30ڈگری سیلسیس میں یخ بستہ پانی میں ڈبکیاں لگاتے نظر آئے۔اس موقع پر فرانسیسی ٹرائیو(تکڑی)میں شامل دو مرد اور ایک خاتون نے ڈبکی لگانے کے بعد اپنے بالوں کو 60سیکنڈ میں منفرد انداز میں برف کے ساتھ جماتے ہوئے میدان مارلیااور اُنہیں150ڈالر انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.