7 مارچ 2015
وقت اشاعت: 4:39
77سالہ امریکی دادی اماں نے با ڈ ی بلڈنگ شروع کر دی
نیویارک......آئیے آ پ کو ایک ایسی دادی اماں سے ملو اتے ہیں جو77 سا ل کی عمر میں با ڈی بلڈربن گئی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ عمر میں کیا رکھا ہے ابھی تو میں جوان ہوں۔امریکی ریاست نیو یارک سے تعلق رکھنے والی ان اماں نے عمر کی پر واکیے بغیر 4 سال قبل باقاعدہ طور پر با ڈی بلڈنگ شروع کی او راپنے اس نرالے شوق کی خاطر روزانہ صبح اٹھ کر جم کا رخ کرتی ہیں اور دل لگا کر پریکٹس کر تی نظر آتی ہیں۔ 77 سا ل کی عمر میںیہ دادی اماں 215 پو نڈز وزن اٹھا لیتی ہیں جنہیں نو جوان دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں۔جوش اور جذبہ جوان ہو تو کچھ نا ممکن نہیں یہی وجہ ہے کہ یہ اماں ویٹ لفٹنگ کے کئی مقابوں میں نا صرف شر کت کرتی ہیں بلکہ کئی مقابلوں کی فاتح بن کر ویٹ لفٹنگ کی چیمپئن بھی بن چکی ہیں۔