7 مارچ 2015
وقت اشاعت: 5:11
کھلونے نے ڈرپوک ڈوگی میاں کے ہوش اڑا دیئے
نیویارک........پالتو جانوروں میں ذہین ترین مخلوق تصور کئے جانے والے اس ڈوگی میاں کو تو دیکھئے، جو ایک کھلونے سے خوفزدہ ہوتے نظر آرہے ہیں۔ جی ہاں اس پالتو کتے نے جیسے ہی مالک کے ہاتھ میں مگرمچھ سے مشابہہ کھلونے کو دیکھا اس کی سِٹی ایسی گم ہوئی کہ اچھل اچھل کر اس پر بھونکنے لگا اور یو ں خوفزدہ ہوا کہ جیسے یہ کوئی خطرناک چیز ہو۔ پھر جو مضحکہ خیز حرکتیں شروع کی تو اپنا ہی تماشا بنوا ڈالا جس کا مالک نے بھی لطف اڑایا اور اسے خوب ڈرایا۔