7 مارچ 2015
وقت اشاعت: 9:45
ارجنٹینا میں سالانہ ٹیٹو میلہ شروع ہو گیا
بیونس آئرس.......ارجنٹینا میں سالانہ ٹیٹو میلہ شروع ہو گیا،سیکڑوں افراد ٹیٹوز بنوا کر اپنا شوق پورا کر رہے ہیں۔ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں 11واں سالانہ ٹیٹو میلہ سج گیا ہے۔ غیر ملکی سیاحوں سمیت ٹیٹو بنوانے کے شوقین سیکڑوں افراد یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ ٹیٹو شو میں ارجنٹینا کی ثقافت کے ساتھ مذہب کا رنگ بھی نمایاں ہے۔ کسی نے مختلف اشکال اور رنگ برنگے ٹیٹوز بنوائے تو کسی نے پوپ فرانسس کا ٹیٹو سجا کر اپنا شوق پورا کیا۔ تین روزہ ٹیٹو کنونشن میں روایتی اسٹائل کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی سے ٹیٹو بنانے کے نئے اسٹائل بھی متعارف کرائے جائیں گے۔