8 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:47
معذور نوجوان نے کیا اسکیئنگ کا شاندار مظاہرہ
ہارٹ فوڈ........معذوری ایک ایسا روگ ہے، جو انسان کی خواہشات پر پانی پھیر سکتا ہے۔ لیکن اگر لگن سچی اور حوصلے مضبوط ہوں تو کامیابی یقینی ہوتی ہے۔ امریکی ریاست کنیکٹیکٹ سے تعلق رکھنے والے 23سالہ نوجوان واسو سوجیترہ کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے، جس نے ایک ٹانگ پر اسکیئنگ کا شاندار مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔ واسو پیدائشی طور پر ایک ٹانگ سے معذور ہے اور اس سے قبل بھی مختلف کھیلوں میں اپنی قسمت آزما چکا ہے، لیکن اب اس نے اسکیئنگ میں مہارت حاصل کر لی ہے۔ صرف ایک ٹانگ کی مدد سے برف پر اسکیئنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کر کے واسو نے ثابت کردیا ہے، کہ معذور افراد بھی زندگی کی کسی دوڑ میں دوسروں سے پیچھے نہیں۔