8 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:23
امریکا میں ایک جوڑے نے فش ٹینک میں کھڑے ہوکر شادی کی
نیویارک......امریکی ریاست میسوری میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کو یاد گار بنا تے ہوئے فش ٹینک میں کھڑے ہو کرشادی کی۔ ایکیوریم کے فش ٹینک میں اس جوڑے نے شادی کا مخصوص لبا س پہن کر اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی مو جودگی میں عہدو پیما ن کیے اور شادی کے بندھن میں منسلک ہو گئے ۔ ایکیوریم میں تیرتی رنگ برنگی مچھلیا ں جو اپنے درمیان ہو نے والی اس منفرد اور دلچسپ شادی سے بے خبر تھیں اس تقریب کی مہمان بنیں۔