8 مارچ 2015
وقت اشاعت: 3:11
میکسیکن نو جوانوں میں لمبے نو کیلے بو ٹ پہننے کا انوکھا فیشن
میکسیکو سٹی.....فیشن کی کو ئی حد یا تعریف متعین نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ میکسیکن نو جوانوں میں لمبے نو کیلے بو ٹ پہننے کا انوکھا فیشن مقبول ہو تاجا رہا ہے۔ میکسیکو میں نو جوان منفرد نظر آنے کے لئے تقاریب میں چست پینٹ اور سَر پر ہیٹ کے ساتھ نو کیلے منہ والے بو ٹ پہن رہے ہیں۔ کاؤ بوائے بوٹس کو اگلی جانب سے حد سے زیادہ لمبا کر دیا گیا ہے جسے فیشن کے ساتھ ساتھ نو جوان لڑائی جھگڑے میں ہتھیار کے طور پر بھی استعما ل کر سکتے ہیں۔