8 مارچ 2015
وقت اشاعت: 14:30
پاکستان آٹو شو 2015ء کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری
کراچی........پاکستان آٹو شو دو ہزار پندرہ کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ہے، اس انوکھے شو میں مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے نئی اور پرانی گاڑیوں کا میلہ سجایا ہے اور ماہر انجینئرز آنے والوں کو ان گاڑیوں کی قیمت ہی نہیں بلکہ ایک ایک معلومات فراہم کررہے ہیں- پاکستان آٹو شو 2015 جی ہاں ، بے شمار گاڑیاں اور ہر گاڑی کے اسپیر پارٹس بھی موجود ہیں ایک چھت تلے کراچی ایکسپو سینٹر میں-10 سے زائد پاکستانی کمپینیز کا مقصد صرف گاڑیوں میں آنے والی نت نئی جدت کو بین الاقوامی سطح تک فروغ دینا ہے۔ پاکستان ہی نہیں بلکہ ایران ،ترکی ،ازبکستان اور عراق سے لوگ نمائش میں شرکت کر رہے ہیں اور پاکستان میں موجود ٹیلنٹ کی پزیرائی بھی۔ پروفیشنلز اپنی بنائی گئی مختلف اقسام کی گاڑیوں کی اہمیت سے لوگوں کو روشناس کرارہے ہیں تو طلبہ وطالبات بھی اسپیر پارٹس کے اسکلپچرز بنانے کا فن نمایاں کر رہے ہیں۔ تعلیمی اور تخلیقی نمائش میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت مثبت پیغام دے رہی ہے۔