9 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:41
سوئٹزرلینڈ: پائلٹ آج سے دنیا کے گرد چکر لگانے کا آغاز کریں گے
سوئٹزرلینڈ.........سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے دو پائلٹ آج سے دنیا کے گرد چکر لگانے کا آغاز کریں گے، وہ یہ سفر شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے میں طے کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ’’برٹ رینڈ پِکارڈ‘‘، اور ’’آندرے بورش برگ‘‘ اپنے سفر کا آغاز ابوظہبی سے کریں گے اور پانچ ماہ کے اس سفر کے دوران وہ عمان، بھارت، میانمار، چین، نیویارک سٹی، میڈویسٹ، جنوبی یورپ اور شمالی افریقا سے ہوتے ہوئے واپس ابوظہبی پہنچیں گے۔ اس سفر کی خاص اور منفرد بات یہ ہے یہ ان کا طیارہ کسی قسم کے فیول سے نہیں بلکہ 72 میٹر لمبے پروں میں لگے 17 ہزار سولر سیل کی مدد سے اڑے گا۔