تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 مارچ 2015
وقت اشاعت: 12:55

دنیا کا چکر لگانے والا سولر طیارہ پہلے مرحلے میں اومان پہنچ گیا

مسقط......دنیا کا چکر لگانے کے لیے ابوظہبی سے اڑان بھرنے والا سولر طیارہ پہلے مرحلے میں اومان پہنچ گیا۔ شمسی توانائی سے چلنے والا ایس آئی 2نامی طیارہ اومان کے دارالحکومت مسقط پہنچا، جہاں برٹرینڈ پکارڈ اور آندرے بورش برگ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دونوں پائلٹوں نے عربوں کا روایتی لباس پہن رکھا تھا۔ جہاز نے ابوظہبی سے اومان کا فاصلہ 13 گھنٹوں اور 2 منٹ میں طے کیا۔ جہاز آج بھارت کے شہر احمدآباد کے لئے پرواز کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.