11 مارچ 2015
وقت اشاعت: 3:53
خوشی سے بے قابو ہوتی ننھی پری کی دلچسپ شرارتیں
نیو یارک........ننھے منھے بچوں کی اپنے والدین سے محبت اور انسیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور اگر ماں باپ دور ہوں، تو ان کی بے چینی عروج پر ہوتی ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والی اس ننھی پری کو ہی دیکھ لیجئے، جو خود سے دور اپنے ڈیڈی کو انٹرنیٹ کے ذریعے ویب کیم پر دیکھ کر خوشی سے ایسی بے قابو ہوئی کہ اس کا جوش و خروش دیکھنے لائق ہے۔ چھلانگیں مارتی اس ننھی بچی کی خوشی کا عالم کسی کے بھی چہرے پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لئے کافی ہے۔