تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 مارچ 2015
وقت اشاعت: 4:26

فرانس: چڑیا گھر میں برفانی بھالو کی آمد، رونقیں بڑھادیں

پیرس.......ننھے منے بچوں کی شوخ و چنچل ادائیں دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنالیتی ہیں، اب چاہے وہ بچے انسان کے ہوں یا کسی جانور کے۔ فرانس کے ایک چڑیا گھر میں بھی ننھے برفانی بھالو کی آمد نے چڑیا گھر کی رونقیں بڑھا دی ہیں۔ ننھے برفانی بھالو کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد چڑیا گھر کا رخ کر رہی ہے، جو اس ننھے مہمانوں کی شرارتوں سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ برفانی بھالو گذشتہ برس نومبر میں اس ہی چڑیا گھر میں پیدا ہوا تھا، جسے اب صحت مند اور چاک و چوبند ہونے کے بعد چڑیا گھر میں نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.