11 مارچ 2015
وقت اشاعت: 4:42
ٹریمپولین پر کودتے جانوروں کی تفریح کے انوکھے انداز
نیویارک........مختلف انداز میں تفریح کرتے ہوئے جانور تو آپ نے دیکھے ہی ہوں گے، لیکن آج جانوروں کی تفریح کا یہ انوکھا رنگ بھی دیکھ لیں۔ ٹریمپولین پر نت نئے انداز میں چھلانگیں مار کر اچھل کود کرتے ہوئے جانوروں کی خوشی کا عالم تو دیکھئے، جیسے یہ بنا ہی ان کے لئے ہو۔ ویڈیو میں نظر آنے والے یہ جانور نا جانے وزن گھٹانے کی کوشش کر رہے ہیں یا تفریح لیکن دیکھنے والوں کو یہ انوکھا انداز ایسا متاثر کرتا ہے کہ وہ دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں۔