12 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:35
خطروں کے کھلاڑیوں نے اسکائی ڈائیونگ کے دوران خطرناک کرتب
نیویارک........دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو خطرناک کرتب کا مظاہرہ کرکے لوگوں کوحیران کر دیتے ہیں اور اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر شہرت حاصل کرلیتے ہیں۔ امریکی ریاست ایری زونا میں بھی دو اسکائی ڈائیورز نے ایسا ہی خطرناک کھیل پیش کرکے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ ایلکس اور پیٹر نامی دونوں خطروں کے کھلاڑیوں نے جہاز سے چھلانگ لگا کر پہلے اپنے پیراشوٹس کھولے اور کچھ ہی فاصلہ طے کرکے پیٹرول سے بھرے پیراشوٹس کو پستول سے فائر کر کے آگ لگادی۔ خوش قسمتی سے دونو ں اسکائی ڈائیورز نے کامیابی کے ساتھ باقی سفر طے کرکے زمین پر بحفاظت لینڈنگ کرلی اور وہاں موجود تماشائیوں سے کرتب کی داد وصول کی۔