12 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:44
ننھے مالک کو جھولا جھلانے والا پالتو کتا
نیویارک......کتے کی وفاداری اور انسان دوستی پر کسی صورت شبہ نہیں کیا جاسکتا یقین نہ آئے تو اس ڈوگی میاں کو ہی دیکھ لیجئے۔جی ہاں یہ ذہین کتا اپنے آٹھ ہفتے کے ننھے مالک سے اس قدر مانوس ہے کہ اسے ایک پل کے لئے بھی اکیلا نہیں چھوڑتا۔بات صرف یہیں تک محدود نہیں بلکہ یہ با صلا حیت ڈوگی اس چھوٹو میاں کو جھولا جھلانے کا کام بھی سر انجام دیتا ہے تاکہ اس کے ننھے منھے دوست کی کی نیند بھی خراب نہ ہو۔کیوں ہے نہ کمال کی دوستی!!