13 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:2
خطرناک جانوروں کو ساتھ رکھنے والا نوجوان
لندن.......خطرناک جانوروں کو ساتھ رکھنے والا برطانوی نوجوان، یوں تو چھپکلی، مکڑی اور سانپوں کا صرف نام ہی سن کر بہت سے لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، لیکن اس صاحب کا تو شوق ہی نرالا ہے۔ جی ہاں برطانیہ کے رہائشی 24سالہ شان ڈکسن نامی نوجوان نے اپنے گھر میں رینگنے والے 32خطرناک جانور پال رکھے ہیں جن میں دیوہیکل چھپکلیاں، زہریلے سانپ اور مکڑیاں شامل ہیں۔ شان ان جانوروں کے ساتھ نہ صرف اکیلا رہتا ہے بلکہ ان کی صفائی ستھرائی اور کھانے کا بھی پورا خیال رکھتا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی لڑکی اس کے ساتھ شادی کرنے کیلئے رضامند نہیں کیونکہ وہ ان جانوروں کو چھوڑنے سے انکار کردیتا ہے لیکن اسے اس بات پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔