تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:37

آئرن مین کا سُپر ہیرو اسکرین سے نکل کر حقیقی دنیا میں آگیا

نیویارک.....ہالی ووڈ ایکشن سیریز آئرن مین کے سپر ہیرو رابرٹ ڈاؤنے جونیئر نے 7 سال کے معذور بچے کو مصنوعی بازو لگا کر فلمی کردار کو حقیقی زندگی میں دکھایا۔سپر ہیرو رابرٹ ڈاؤنے جونیئر نے ہالی وڈ کی فلم’ آئرن مین‘ کا کردار حقیقی زندگی میں نبھایا۔ اور ایک معذور بچے کے خواب کو پورا کردیا۔تھری ڈی پرنٹڈ مصنوعی ہاتھ بنانے والی کمپنی کے نئے پروجیکٹ کے لیے فلم بند کیے گئے ان مناظر میں رابرٹ ڈاؤنے اس بچے سے ملتے ہیں جو پیدائشی طور پر اپنے دائیں بازو سے محروم ہے۔ ڈاونے جونیئر معذور الیکس پرنگ کو اپنے آئرن مین سوٹ کے ساتھ ایک تھری ڈی پرنٹڈ بازو پیش کرتے ہیں۔ بچہ یہ مصنوعی بازو پہن کر بہت خوش ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.