14 مارچ 2015
وقت اشاعت: 15:39
سان ڈیاگو چڑیا گھر کا بٹر فلائی جنگل لوگوں کے لیے کھول دیا گیا
سان ڈیاگو........امریکا کے سان ڈیاگو چڑیا گھر کے بٹر فلائی جنگل میں رنگ برنگی تتلیوں کی نمائش شروع ہوگئی ہے۔ یہ خوب صورت نظارہ دیکھنے کے لیے خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ سان ڈیاگو چڑیا گھر کے بٹر فلائی جنگل کا رخ کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق چڑیا گھر میں 30سے زیادہ اقسام کی ہزاروں تتلیاں موجود ہیں جو موسم کی تبدیلی کے ساتھ ایشیا، افریقا، وسطی اور شمالی امریکا سے یہاں کا رخ کرتی ہیں۔ تتلیوں سے بھرا یہ جنگل 12اپریل تک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔