تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 مارچ 2015
وقت اشاعت: 23:28

دنیا کا پہلا ’’گول‘‘ اسمارٹ فون تیار

نیویارک........دلچسپ خصوصیات سے مزین دنیا کا پہلا ’’گول‘‘ سمارٹ فون تیار ہوگیا ہے۔ آپ نے ایک سے بڑھ کر ایک سمارٹ فون دیکھا ہوگا، مگر کبھی گیند جیسا گول موبائل فون نہیں دیکھا ہوگا۔ جی ہاں امریکی کمپنی پہلی دفعہ ایک ایسا سمارٹ فون ڈیزائن سامنے لارہی ہے جو واقعی مکمل طور پر گول ہے۔ کمپنی نے ڈیزائن کے ابتدائی نمونے جاری کردئیے ہیں، جن میں گیند جیسا موبائل فون مختلف انداز سے رکھا گیا ہے، جو پرانے زمانے میں جیب کی گھڑی سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔ اس ایجاد کو ’’رْنسیبل‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ جس کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ روایتی اسمارٹ فون جس طرح چیختے اور اطلاع دیتے ہیں، اس سے آپ کو دور رکھا جائے۔ اس انوکھے فون کی قیمت ساڑے چھ سو ڈالر رکھی گئی ہے، جسے رواں سال کے آخر میں فروخت کیلئے پیش کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.