18 مارچ 2015
وقت اشاعت: 16:31
فیصل آباد ،زیادہ دودھ دینے کا مقابلہ رانی نامی گائے نے جیت لیا
فیصل آباد ......فیصل آباد میں زیادہ سے زیادہ دودھ دینے کا مقابلہ رانی نامی گائے نے ہیر اور ریشماں کو پیچھے چھوڑ کر جیت لیا۔ زیادہ دودھ دینے کے مقابلوں کا اہتمام زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی جانب سے کیا گیا تھا جہاں مختلف نسلوں کے گائیں جمع تھیں۔ رانی نامی گائے نے ایک وقت میں 19لٹر ددودھ دے کر اپنے مقابل 16 لٹر دوددھ دینے والی ہیر اور 15لٹر دودوھ دینے والی ریشماں کو ہرا کر مقابلہ جیت لیا۔ ان گائیوں کے درمیان ایک دن میں مجموعی دوددھ دینے کا مقابلہ بھی ہو گا جس میں دو وقت کے دودھ کی مقدار کو دیکھ کر فاتح قرار دیا جائے گا۔