19 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:43
ننھی بلی نے ڈوگی میاں کو بہترین دوست بنا لیا
نیویارک..........عام طور پر کتے بلیوں کی ازلی دشمنی کے نت نئے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں اور جہاں بھی بلی اور کتے کا سامنا ہوتا ہے دونوں کے درمیان لڑائی ہونا لازمی ہو جاتا ہے۔ یہ ویڈیو تو کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہی ہے، جس میں یہ کتا اور بی مانو روایتی دشمن ہونے کے باوجود گہرے دوست بن گئے ہیں۔ ازلی دشمنی سے لاتعلق یہ کتا اور بلی نہ صرف سارا دن ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتے اور شرارتیں کرتے نظر آتے ہیں، بلکہ ڈوگی میاں اپنی دووست کے خوب لاڈ بھی اٹھاتے ہیں۔