تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:15

خاتون تیراک نے دریائی بچھڑے کو دوست بنا لیا

نیویارک..........زیر سمندر تیراکی کیلئے جانے والے تیراکوں کو اکثر اوقات آبی حیات کی جانب سے حملے کا خطرہ ہوتا ہے، لیکن یہاں تو اس تیراک کو دوست مل گیا ہے۔ امریکا سے تعلق رکھنے والی ر یکا نامی نوجوان خاتون تیراک زیر سمندر تیراکی کیلئے گئی، تو وہاں اسے ایک دریائی بچھڑا اچھے موڈ میں نظر آگیا۔ خاتون تیراک نے بھی موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور چند ہی لمحوں میں دریائی بچھڑے کو اپنا بہترین دوست بنا ڈالا۔ دریائی بچھڑے نے بھی تیراک کی محبت کا بھرپور جواب دیا اور اسے پیار کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.