19 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:31
نوجوان کا خونخوارمگرمچھ کو خوراک کھلانے کا خطر ناک انداز
نیویارک......یوں تو لوگ خونخوار جانوروں سے دور رہنے میں ہی عافیت محسوس کرتے ہیں لیکن یہ نوجوان اس سوچ پر یقین نہیں رکھتا۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے خونخوار مگرمچھ کو رام کرنے کے لئے مچھلیوں کا سہارا لیا اور اسے خوراک کھلاتا ہوا دوستی کی پینگیں بڑھانے لگا۔مگر مچھ نے بھی تازہ مچھلیاں دیکھ کر اپنی خونخوار فطرت کو ایک جانب رکھا اور دعوت کے مزے اڑانے لگا جس پر نوجوان کے حوصلے ایسے بلند ہوئے کہ اسے مچھلی اپنے منہ سے کھلانے لگا۔اب واقعی مگرمچھ کو اس پر ترس آگیا یا اپنے مہربان کو کوئی گزند پہنچانا مناسب نہیں سمجھا اس بارے میں تو کچھ کہنا ناممکن ہے لیکن ان صاحب کی ہمت کو داد دینی پڑے گی۔