19 مارچ 2015
وقت اشاعت: 14:31
اونی کپڑوں میںملبوس منفرد کچھوے
مانٹریال ......کینیڈین خا تون کی اپنے پالتوکچھوئوں کیلئے انوکھی محبت ،اون سے دیدہ زیب کپڑے تیار کرکے کچھوؤں کو پہنا کر منفرد بنادیا۔دنیا بھر میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنے پالتو جانوروں سے اس قدر محبت کرتے ہیں کہ ان سے دوری بر داشت نہیں کر سکتے لیکن کینیڈا میں ایک خاتون ایسی بھی ہیں کہ جنھوں نے اپنے پالتو کچھوؤں کیلئے اون سے دیدہ زیب لباس تیار کر کے انھیں منفرد بنادیا ہے۔ان خاتون نے اپنے ننھے ننھے کچھوؤں سے اپنی دلی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے خود رنگ برنگے اون سے بُن کر لباس تیار کیے ہیں۔یہ کچھوے ان ملبوسات کو اپنے سخت خول کے اوپر پہن کر گارڈن میں چہل قدمی کرتے نظرآتے ہیں۔