20 مارچ 2015
وقت اشاعت: 6:44
ما ہر آرٹسٹ کی تیار کردہ حقیقت سے قریب ترین تھری ڈی پینٹنگ
روم ...... مگرمچھ کی اس تصویر کو دیکھ کر ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ کوئی اصلی مگرمچھ نہیں بلکہ انتہا ئی مہا رت اور باریک بینی سے بنائی جانیوالی تھری ڈی پینٹنگ ہے۔جی ہاں مارسیلو نامی ماہر اطالوی فن کار نے یہ ڈرائینگ اس قدر خوبصورتی اور باریک بینی سے تیار کی ہے کہ محسوس ہوتا ہے جیسے یہ کسی کیمرے سے لی گئی تصویر ہے۔صرف رنگین پینسلوں کی مدد سے تیار کی گئی یہ ڈرائنگ دیکھ کر تو بڑے بڑے اسے اصلی برگر سمجھ کر دھوکہ کھا جاتے ہیں اور یہی بات فن کا ر کی مہا رت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔