تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 مارچ 2015
وقت اشاعت: 5:32

مراکشی دوشیزہ نے بالوں سے کار کھینچ کرسب کوحیران کردیا

رباط......مراکش میں ایک جواں سال لڑکی نے اپنے بالوں سے ڈیڑھ ٹن وزنی کار کو اپنے بالوں سے 32 فٹ دور تک کھینچ کر وہاں موجود لوگوں کو حیران کردیا۔پندرہ سو کلو وزنی کار کو اپنے بالوں سے کھینچنے والی اس لڑکی کا نام اکرام سَلہی ہے۔ اکرام کا خواب ہے کہ وہ اپنے ملک مراکش کی طاقتور ترین خاتون کے طور پر پہچانی جائے۔ بھاری بھرکم کار کو بالوں سے کھینچنے کے دوران اکرام سلہی کے چہرے پر کسی تکلیف کے آثار نہیں بلکہ مسکراہٹ نمایا تھی۔ اکرام نے کار کو سیدھی سڑک پر 32 فٹ دور تک کھینچ کر اپنا چیلنج مکمل کیا۔ اکرام سلہی کی کارکردگی دیکھنے والے اسے داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ ان بہترین لمحات کو فلم بند کرنے کیلیے ورلڈ موسٹ ٹیلنٹڈ نامی ٹی وی پروگرام کی ٹیم بھی وہاں موجود رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.