25 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:43
ننھے ذرافے کو کبوتر کی ادا بھاگئی،دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا
لندن.......دوستی کا جذبہ رنگ نسل اور ذات ہی نہیں بلکہ جسامت کی تفریق سے بھی آزاد ہوتا ہے جس کی مثال یہ ننھا ذرافہ پیش کرتا دکھائی دے رہا ہے۔جی ہاں لندن کے چڑیا گھر میں موجود اس ذرافے کو نہ جانے کیا سوجھی کہ سامنے بیٹھے ایک کبوتر کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا۔کبوتر بے چارہ ایسا ڈرا کہ فوراً اُڑ گیا مگر ذرافے نے بھی اس کا پیچھا جاری رکھا اور اسے خوب ڈرایا۔