26 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:16
بولنے والے جاپانی روبوٹ کی کامیاب خلائی سفر کے بعدواپسی
بیجنگ......جاپانی ماہرین کا تیار کر دہ دنیا کا پہلا بولنے والا روبوٹ اپنے خلائی سفر کے بعد واپس زمین پر آ گیا ہے۔ Kiroboنامی اس خلاء باز روبوٹ کو 18 ماہ قبل خلاء بازوں کے ساتھ انٹر نیشنل اسپیس اسٹیشن بھیجا گیا تھا ۔34 سینٹی میٹر قدوقامت والے اس روبوٹ میں بولنے اور پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت مو جود ہے جس کا عملی مظاہرہ اس روبوٹ نے ٹوکیو میں اسپیس میں جانے سے قبل اپنی رونمائی کے موقع پر پیش کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔خلاء میں اس روبوٹ کی ذمہ داری کسی جسمانی مشقت کے بجائے خلابازوں کیلئے ایک دوست کی تھی اور اسی مقصد کیلئے اسے تیار کیا گیا تھا ۔Kirobo کے کامیاب مشن اور واپسی کے بعددوسرے34 سینٹی میٹر لمبے خلاء بازروبوٹ Mirata کو بھی عنقریب انٹر نیشنل اسپیس اسٹیشن روانہ کیا جائے گا ۔