26 مارچ 2015
وقت اشاعت: 18:32
2 سال کی ننھی تیر انداز، نشانے بازی کا انوکھا ریکارڈ
نئی دہلی........دو سال کی ننھی تیر انداز جس نے نشانے بازی کا ریکارڈ قائم کردیا۔ بچی کے ایک کے بعد ایک نشانے۔جی ہاں، نشانہ ہو تو ایسا کہ بچ کے کوئی نہ جائے اور جناب اس ننھی کھلاڑی کا نشانہ تو ہے ایسا پکا، کہ مجال ہے کوئی چوک ہوجائے۔ دو سال کی عمر میں بچے رونے، ہنسنے اور کھانے کے علاوہ کوئی تیسرا کام نہیں جانتے، لیکن بھارت میں دو سالہ ننھی پری نے تیراندازی میں ایک نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا۔ ریاست آندھرا پردیش کے علاقے وجیوڑا کی دو سالہ ڈولی شیوانی چروکری نے ایک مقابلے میں دو سو سے زائد پوانٹس سکور کیے۔بھارت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق تیراندازی میں اتنے پوائنٹ بنانے والی وہ ہندوستان کی سب سے چھوٹی کھلاڑی ہیں۔ ڈولی نے 5میٹر دور ہدف پر 36تیر چلائے۔تیروں کے نشانے loopاور پھر 7میٹر دور ہدف پر بھی تیر چلا کر کل 388پوائنٹ حاصل کیے۔