28 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:15
کبھی دیکھا اتنا ماہر سائیکلسٹ۔۔۔۔
تائی پے.......یوں تو دنیا میں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو سائیکل چلانا جانتے ہی نہیں ہیں لیکن اس کے برعکس کچھ لوگ تو ایسے بھی ہیں جو سائیکل چلانے کے منفرد اور خطرناک طریقے اپناتے ہیں۔اب تائیوان سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیجئے جس نے ایک پہیئے والی سائیکل چلانے کا شاندار مظاہرہ پیش کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔منچلے نوجوان نے سڑکوں،سیڑھیوں، چوراہوں اورآڑے ترچھے پتھروں پر نہایت مہارت کے ساتھ بغیر کسی مشکل کے ایک پہیئے والی سائیکل چلانے کا مظاہرہ کیا۔سائیکل چلاتے ہوئے اس نوجوان نے کچھ ایسے کرتب بھی دکھائے جنہیں دیکھ کر وہاں موجود لوگ اسے داد دیئے بنا نہ رہ پائے۔