تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:15

ہزاروں دلکش پھولوں پر مشتمل ہو ا میں تیرتاہوا گارڈن

بیجنگ.......جاپان میں ایک ایسا جدید ٹیکنالوجی سے لیس گارڈن آج کل لو گوں کی توجہ کی تو جہ کا مر کز بن گیا ہے جس میں ہزاروں پھول گملوں یا زمین میں مٹی کے بجائے ہوا میں لٹکے تیر رہے ہیں۔یہ تیر تا ہو ا پھولوں کا گارڈن جاپان کے شہر ٹوکیو میں نیشنل میوزیم آف سائنس میں بنا یا گیا ہے جہاں چھت سے لٹکے یہ پھول جدید سینسرز کی بدولت اپنے قریب کسی بھی انسان کے آ تے ہی اوپر اور نیچے حرکت کرتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پھول ہو امیں تیر رہے ہو ں۔انٹر ایکٹو فلوٹنگ فلاور گارڈ ن اپنی جدت اور انفرادیت کے ساتھ 10مئی تک میوزیم میں عا م نمائش کیلئے پیش ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.