28 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:31
لائف گارڈ ،ڈرون بھی لوگوں کی جانیں بچانے میدان میں آگئے
نیویارک......جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں روزانہ نت نئے روبوٹس اور ڈرون سامنے آرہے ہیں جو ہر شعبے میں شاندار صلاحیتیں دکھانے کی قابلیت رکھتے ہیں۔سائنسی دماغوں نے سمندری حادثات کے نتیجے میں لائف گارڈز کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اب لائف گارڈ،ڈرون تیار کرلیے ہیں۔ امریکی ریاست Connecticut میں متعارف کرائے گئے اس ڈرون میں مسلسل کئی گھنٹے کام کرنے کی خصوصیات موجود ہے جو سمندر کے پانی میں ڈوبتے شخص کو بچانے کیلئے ہو امیں اڑ کر منٹوں میں مو قع پرپہنچ جاتا ہے اور پھر اس کی جانب فضائی بلندی سے لائف رنگ(Life ring) پھینک کر اپنا فرض پو را کر دتاہے۔سمندر میں مو جود شخص اس کی جانب سے پھینکے گئے لائف رنگ کو پکڑ کر نا صرف ڈوبنے سے بچ جا تا ہے بلکہ کامیابی سے ساحل تک بھی پہنچ جاتا ہے ۔اس ڈرون کی تیاری کے بعد کامیاب تجربہ بھی پیش کیا گیا جو کہ مستقبل میں ریسکیو اہلکاروں کی معاونت کر ے گا۔