تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:15

جنگل کے بادشاہ اور ننھے بندر کی انوکھی دوستی

کیپ ٹاؤن......جانوروں کی آپس میں دوستی تو ایک عام سی بات ہے لیکن جنگل کا بادشاہ شیرکسی جانور کو اپنا دوست بنا لے تو یہ یقیناً ایک حیران کن بات ہے ۔جی ہاں جنوبی افریقہ کے جنگلات میں موجود اس شیر نے بندر کو اپنا بہترین دوست بنا لیا ہے اس ہی لئے تو اس کے ساتھ یوں چپکا ہوا ہے۔جنگل کا بادشاہ بھی اپنی تنہائی سے بے حد پریشان تھا لیکن بندر سے دوستی کرنے کے بعد اس کی تنہائی بھی دور ہوگئی ہے اور ایک بہترین ساتھی بھی مل گیا ہے۔بندر روزانہ اپنے دوست شیر کے پاس آ جاتا ہے اور اس کے ساتھ خوب مستیاں بھی کرتا ہے جسے دیکھ کر وہاں آنے والے سیاح بھی کافی محظوظ ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.