28 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:31
ڈرون کی فیشن ورلڈ میں انٹری، اب لائٹ مین کا کام کریںگے
نیویارک.......ڈرون اب جنگی میدانوں کے علاوہ مختلف کام بھی سر انجام دے رہے ہیں جیسے پیزا اور شاپنگ کی اشیاء کی ڈلیوری کاکام لیکن اب ڈرون نے فیشن کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے لائٹ مین کی ذمہ داریاں بھی اداکر نی شروع کر دی ہیں۔امریکی ماہرین نے ایک ایسا ڈرون تیار کیا ہے جو فیشن شوٹ کے دوران لائٹ مین بن کر اونچائی پر اڑتے ہوئے ما ڈل پر روشنی ڈالتا ہے جس کی مدد سے فوٹو گرافر تصو یریں کھینچتے ہیں ۔اس ڈرون لائٹ مین کوکمپیوٹر سے ہدایات دے کر فضامیں ان مقامات پر اڑایا جاتاہے جس سمت پر روشنی کی ضرورت محسوس ہو تی ہے اور اسی مناسبت سے تصاویر لی جاتی ہیں۔