تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:59

کچھوے اور خرگوش کی کہانی نے حقیقت کا روپ دھار لیا

نیو یارک.......کچھوے اور خرگوش کے درمیان ہونے والی ریس کی افسانوی کہانی تو یقیناً تمام ہی لوگوں نے اپنے بچپن میں سن رکھی ہوگی، لیکن اب اس کہانی نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔ جی ہاں امریکا میں پالتو جانوروں کے ایک اسٹور میں کچھوے اور خرگوش کے درمیان دلچسپ ریس کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہربرٹ نامی روسی کچھوے اور سوین نامی خرگوش نے حصہ لیا۔ اسٹور کے مالک کی جانب سے کیے گئے، اس تجربے میں حیران کن طور پر ننھے کچھوے نے آگے نکل کر جیت اپنے نام کرلی، جبکہ خرگوش کہانی کے عین مطابق بیچ راستے میں ہی بھٹک گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.