29 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:33
اصلی بلی کی طرح آنکھوں کو حر کت دینے والا منفرد کیٹ ماسک
ٹوکیو.......ٹوکیو کی یو نیورسٹی میں ما ہرین کی ایک ٹیم نے بچوں کیلئے ایک ایسا منفرد کیٹ ماسک تخلیق کیا ہے جس میں حقیقی بلی کی طرح اپنی آنکھوں اور منہ کو حرکت دینے کی صلاحیت مو جود ہے۔بلی کی شکل سے مشابہہ اس جدید ٹیکنالو جی کے حامل ما سک میں ایسے سینسرز نصب ہیں جو اس کی مصنوعی آنکھوں اور منہ کو ہلنے ،کھلنے اور بند ہو نے میں مدد دیتے ہیں ۔اس منفرد بلی کے ماسک کو چہرے پر پہنا فرد جب اپنے منہ اور آنکھوں کو حرکت دیتاہے تو اس کے درِ عمل میں اس ماسک میں نصب آنکھیں اور منہ میں بھی حر کت پیدا ہو تی ہے۔