تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:43

امریکی لڑکا انٹر نیٹ کی دنیا کا اسٹار بن گیا

نیویارک......امریکی لڑکا باسکٹ با ل گیم کے دوران اسٹیڈیم میں ایسا نا چا کہ راتوںرات انٹر نیٹ کی دنیا کا اسٹار بن گیا۔جیسے فن کسی کی میراث نہیں اسی طرح مہارت حاصل کر نے کیلئے بھی عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔بس ہمت اور جوش ہو نا ضروری ہے۔اس وڈیو میں مو جود اس لڑکے پر بھی یہی مثالیں لاگو ہو تی ہے ۔ا مریکا میں جاری باسکٹ بال گیم کے دوران اسٹیڈیم میں تیز میوزک چلایا گیا جس پریہ لڑکا کھڑا ہو کر ڈانس کرنے لگا ۔سینکڑوں لو گوں کے مجمع کے سامنے کھڑے ہو کر اس چھو ٹے ما سٹرنے اپنی پر فارمنس دکھا ئی کہ لوگوں نے تالیاں بجا کر اس کو داد دی ۔اس لڑکے کی اسٹیڈیم میں بیٹھے کئی تما شائیوں نے ویڈیو بھی بنائی اور مختلف سماجی تعلقات کی ویب سائٹس پر اپ لو ڈ کر دیا جس کے باعث اس ویڈیو کو دنیا بھر میں سینکڑوں لو گوں نے دیکھ کر اسے نا صرف اسٹیڈیم کا بلکہ راتوںرات انٹر نیٹ کا بھی اسٹار بنادیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.