29 مارچ 2015
وقت اشاعت: 3:43
تھائی لینڈ: مصوری و رقص کے بعد ہاتھی اب سائیکل چلائیں گے
بنگاک .........سیر و تفریح کی غرض سے ہاتھیوں پر سواری کے مزے تو کافی لوگوں نے لئے ہی ہونگے، لیکن اب تو ہاتھی سائیکل بھی چلانے لگ گئے ہیں۔ جی ہاں تھائی لینڈ میں سرکس کے ان باصلاحیت اور عقلمند ہاتھیوں نے رقص اور مصوری کے بعد اب سائیکل چلانا بھی سیکھ لی ہے۔ ہاتھیوں کے مالک نے اس مقصد کیلئے انہیں خاص طور پر ٹریننگ دے رکھی ہے، جس کے بعد یہ ہاتھی تین پہیوں والی سائیکل با آسانی چلانے لگے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تھائی لینڈ کے چڑیا گھر کے ہاتھی مصوری اور رقص کا مظاہرہ کر کے سیاحوں کو حیران کرچکے ہیں۔