تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 مارچ 2015
وقت اشاعت: 4:0

جرمنی میں ایک دوسرے پر شیونگ کریم پھینکنے کاعالمی ریکارڈ قائم

برلن.......جرمنی کے شہر Stuttgartمیں ایک ہزار افراد نے ایک دوسرے پر شیونگ کریم پھینک کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیاہے۔ ریکارڈ قائم کر نے کے سلسلے میں منعقدہ اس تقریب میں ان تمام افراد کے ہاتھوں میں شیونگ کریم کی پلیٹیں مو جود تھیں جنھوں نے اس منفرد جنگ کے آغاز کے اعلان کے ساتھ ہی ایک د وسرے پر شیونگ کریم کی پلیٹوں سے حملہ کر دیا۔ان افراد کی اس دلچسپ کاوش کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سراہتے ہو ئے ان کا نا م دنیا کی سب سے بڑی شیونگ کریم فائٹ کی حیثیت سے شا مل کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.