تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 مارچ 2015
وقت اشاعت: 4:16

ناخن چبانے والے افراد زیادہ با صلاحیت ہوتے ہیں

ٹورنٹو.........یوں تو کسی کا ناخن چبانا گھبراہٹ کی علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن ماہرین کا تو کچھ اور ہی کہنا ہے۔ جی ہاں جدید تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ ناخن چبانے والے افراد انتہائی باصلاحیت ہوتے ہیں۔ کینیڈا کی یونیورسٹی آف مونٹریال کے سائنس دانوں نے ناخن چبانے کی سائنسی توجہیہ پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس عادت کے حامل افراد غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل اور دوسروں کے مقابلے میں ہرکام کو بہترین طریقے سے انجام دینے پر یقین رکھتے ہیں، بلکہ ان کا غیر معمولی حد تک باصلاحیت ہونا اصل میں ایسی غیر ارادی عادت کی وجہ ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ناخن چبانے جیسی غیر اردای عادت کے امکانات اس وقت زیادہ ہوتے ہیں، جب کوئی شخص مایوسی، بے صبری اور عدم اطمینان محسوس کر رہا ہوتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ وہ سکون سے نہیں بیٹھ سکتا اور فراغت اور بے چینی کا شکار ہو کر وہ ناخن چبانے یا بال نوچنے جیسی غیر ارادی حرکت انجام دیتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.