29 مارچ 2015
وقت اشاعت: 4:32
کتا جو اسکی سوٹ پہن کر اسکیننگ کر تا ہے
اوٹاوا......کینیڈامیں آج کل ایک ایسے اسٹائلش کتے کی دھوم ہے جو اسکیننگ کا بے حد شوقین ہے۔یہ کتا اپنے مالک کے ساتھ ناصرف با قاعدگی سے بر ف باری کے موسم میں اسکیننگ کیلئے جا تا ہے بلکہ کھلاڑیوں کی طرح اسکی سوٹ اورسیاہ شیشوں والا چشمہ آنکھوں پر پہن کر میدان میں اتراتا ہے۔اس کتے کو مہارت اور خوداعتمادی سے اسکیننگ کر تا دیکھ کرہر نظراس پر رک جا تی ہے ۔