تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 مارچ 2015
وقت اشاعت: 16:43

آئرش کسان ڈرون بھیڑوں کے ریوڑ کی نگرانی کرنے لگا

ڈبلن.........ڈرون کا کام اب صرف جاسوسی کرنا یا دشمن کو نشانہ بنانا ہی نہیں، آئرلینڈ کے کسان نے اس ٹیکنالوجی کا منفرد استعمال ڈھونڈ لیا ہے۔ آئرلینڈ کے کسان نے اپنی مشکل آسان کرنے کے لئے لڑایا دماغ اور بھیڑوں کی نگرانی کے لئے لے آیا ڈرون جس کا نام ہے Shep ۔ پال برینن نامی کسان ریموٹ کنٹرول ڈرون کے ذریعے بھیڑوں کے ریوڑ کی نگرانی کرتا ہے۔ ڈرون کے ذریعے بنائی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہے۔ ہفتے کے اختتام پر پوسٹ کی گئی یہ وڈیو اب تک 80 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.