1 اپریل 2015
وقت اشاعت: 10:36
روس کی ریاست داغستان میں انسانی شکل کےبھیڑ کی پیدائش
داغستان......روسی ریاست داغستان میں انسانی شکل کے میمنے کی پیدائش نے گاؤں والوں کو خوفزدہ کر دیا۔ روس کی ریاست داغستان میں پیدا ہونے والے میمنے کی عجیب وغریب شکل نے ہر دیکھنے والے کو خوفزدہ کردیا ۔ جمہوریہ داغستان کے گاؤں چرکا میں ایسا میمنہ پیدا ہوا جس کا جسم تو بھیڑ کا ہے مگر اس کا سرانسانی چہرے سے مشابہہ ہے۔یہ خبر پھیلنے کے بعد آس پاس سے سیکڑوں لوگ اسے دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے اور تاحال اسے دیکھنے والوں کا تانتا بندھا ہے۔ اس کے مالک چرواہے بلاسیس کا کہنا ہے کہ مقامی سرکس نے اس بچے کے بدلے عام بھیڑ سے 10 گنا زیادہ قیمت دے کر اسے خریدنے کی پیشکش کی مگر اس نے انکار کر دیااور اس کا کہنا ہے کہ وہ میمنے کا ہر ممکن حد تک خیال رکھے گا۔